امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی نئی iPhone 17 سیریز ستمبر 2025 میں متعارف کروانے والی ہے اور اپ ڈیٹ لیکس اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ ماڈلز گزشتہ چند برسوں کے مقابلے میں سب سے بڑی تبدیلی لے کر آئیں گے۔
متوقع اعلان اور دستیابی
ایپل ہر سال کی اپنی روایتی طرز کے مطابق ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں نئی iPhone سیریز کا اعلان کرتا ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق iPhone 17 کا اعلان تقریباً 8 تا 10 ستمبر 2025 کے دوران متوقع ہے، پری‑آرڈرز تقریباً 12 ستمبر سے شروع اور فروخت 19 ستمبر سے شروع ہو سکتی ہے۔
نیا ڈیزائن: پتلا اور پُر اسٹائل
نیا خصوصی ماڈل iPhone 17 Air تقریباً 5.5mm موٹا ہوگا، جو Apple کی تاریخ کا ہنوز سب سے پتلا فون بن جائے گا۔ اس میں ایک سنگل 48MP کیمرہ ہوگا جبکہ باقی سیریز میں متوقع ہے تری تینوں rear لینس 48MP کے ہوں گے۔ Pro ماڈلز میں افقی کیمرہ بار، نیا رنگ تھیم، اور نیچے منتقل Apple لوگو متوقع ہیں۔
کیمرہ اپ گریڈ: نیا زوم اور ایپ
خصوصی iPhone 17 Pro اور Pro Max میں 48MP کی مین، الٹرا وائیڈ اور ٹیلے فوٹو کیمرہ سسٹم ہوگا۔ خصوصاً 8x تک مسلسل آپٹیکل زوم متوقع ہے جو پہلے کی مڈز اور کنٹرولز میں بڑی تبدیلی ثابت ہوں گے۔
نئے ماڈلز کے ساتھ ایپل کی اپنی پرو کیمرہ ایپ آ سکتی ہے، جو Halide یا FiLMiC Pro جیسی طاقتور ویڈیو اور فوٹو فیچرز فراہم کرے گی۔
ہارڈویئر اور کولنگ اپگریڈ
PPro ماڈلز میں Apple کی A19 Pro چپ شامل ہو سکتی ہے، جو 3nm پروسیس پر مبنی ہوگی۔ ان فونز میں 12GB RAM ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ ڈسپلے میں 120Hz ProMotion OLED کے استعمال کا امکان ہے۔ کولنگ کے لیے vapor chamber تکنیک بھی شامل کی جا سکتی ہے جس سے چھوٹے فون میں بھی تھرمل استحکام ممکن ہوگا۔
بیٹری اور چارجنگ
iiPhone 17 Air میں 2,800mAh بیٹری ماڈل استعمال ہونے کی افواہیں ہیں، لیکن silicon-anode بیٹری ٹیکنالوجی کی بدولت یہ روایتی بیٹری سے 15–20٪ زیادہ توانائی فراہم کر سکتی ہے۔ ۔ Pro ماڈلز میں 35W وائرڈ اور Qi 2.2 وائرلیس چارجنگ کے امکانات ہیں۔
متوقع قیمتیں
آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوگی جبکہ آئی فون 17 ائیر کی ابتدائی قیمت 899 ڈالر ہوگی، آئی فون 17 پر تقریباً 1100 ڈالر سے شروع ہوگی۔
Exclusive revelation: The length, width, screen size, and bezel(same iPhone 16 Pro Max) of the iPhone 17 Air and iPhone 17 Pro Max are exactly the same.
Only the thickness is different. The iPhone 17 Air is 5.5mm thick, and the iPhone 17 Pro Max is 8.725mm thick. pic.twitter.com/YjcMFva5IW— PhoneArt (@UniverseIce) March 7, 2025
آئی فون 17 سیریز میں اس بار Apple نے واقعی کچھ منفرد اپ گریڈز پیش کرنے کی پلاننگ کی ہے، پرو ماڈلز میں پروفیشنل فوٹو گرافی اور ویڈیو فیچرز، ایئر ورژن میں انتہائی پتلا ڈیزائن مگر بہتر بیٹری تکنیک، اور سب میں iOS 19 کا نیا Liquid‑Glass انٹرفیس، AI بیسڈ افعال اور جدید سبسکرپشن ٹولز موجود ہوسکتے ہیں۔ اگر لیکس سچ ثابت ہوں تو یہ سیریز ایپل کے لیے ایک نیا سنگ میل بھی ثابت ہو سکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








