نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ آسان کردیا، جانئے مکمل طریقہ کار

تازہ ترین

تازہ ترین

جانشینی سرٹیفکیٹ کا عکس
جانشینی سرٹیفکیٹ کا عکس، فوٹو پاکستان پوائنٹ

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا، ملک بھر میں قائم 186 جانشینی سہولت مراکز میں درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق پاکستانی شہریوں کےلیےجانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا ہے، وراثتی جائیداد کہیں بھی ہو درخواست اب ملک بھر میں متعلقہ نادرا مراکز پر جمع کرائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نادرا کے 186 جانشینی سہولت مرکز اب ہر صوبے کی درخواستیں وصول کریں گے، یہ مراکز اسلام آباد، سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں۔

ترجمان نادرا نے بتایا کہ قانونی ورثا اپنی بائیومیٹرک تصدیق نادرا کےکسی بھی مرکز پر کراسکتے ہیں، بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر پہلے سے موجود ہے۔

اس سے قبل جانشینی سرٹیفکیٹ کی درخواست اسی صوبےمیں جمع ہوتی تھی جہاں جائیداد واقع ہوا کرتی تھی، تاہم جانشینی سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کے بعد نادرا ہیڈکوارٹرز نے تمام متعلقہ مراکز کو نئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Related Posts