کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے ڈیفنس اور کلفٹن کے مکینوں کو آوارہ کتوں سے بچانے کے لیے نیا طریقہ متعارف کرادیا اور ٹریپ نیوٹرلائز ویکسین اینڈریلیز کے نام سے نئی مہم شروع کردی ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے حکام کے مطابق سی ای او عمرفاروق ملک کی خصوصی ہدایات پر شروع کی جانے والی مہم میں ٹریپ نیوٹرلائز ویکسین اینڈ ریلیز جیسےکئی تعمیری مراحل شامل ہیں۔
موقر معاصر ایکسپریس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مہم کی ضرورت مکینوں کی جانب سے درجنوں شکایات موصول ہونے کی وجہ سےشروع کی گئی، جس کے دوران اب تک 15کتوں کی کو پکڑنے کے بعد ان کی نس بندی اور ویکسینیشن کے بعد انہیں واپس چھوڑا جاچکا ہے۔
سی بی سی حکام کے مطابق آوارہ کتوں کےحوالے سے شروع کی گئی مہم غیرمعینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے، نس بندی اور ویکسین شدہ کتوں کی نگرانی کےلیے ایک ٹریکنگ ایپ بنائی گئی ہے، یہ ایپ براہ راست کتےکی گردن میں بندھے خصوصی طور پر تیار کردہ پٹے میں موجود آلےکی مدد سےکتوں کی ریکی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں کتے کی گردن کے قریب ایک چپ لگانے پر کام ہو رہا ہے، ٹریکنگ کی حامل چپ کو ایک چھوٹے سےآپریشن کے ذریعےکتے کی کھال میں پیوست کیا جائےگا۔

واضح رہےکہ ماضی میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے کتوں یا روایتی انداز میں زہر دے کر مارا جاتا تھا یا انہیں کتا آئی لینڈ(دو دریا)میں چھوڑ دیا جاتا تھا، بسا اوقات کتوں کو میلوں دور سپرہائی وے کے قرب وجوار میں بھی منتقل کیا جاتا رہا ہے۔
تاہم ان تمام کاوشوں کے خاطرخواہ نتائج نہیں نکلے اور آوارہ کتوں کی تعداد بڑھتی گئی۔
قبل ازیں پچھلےبرسوں میں کتوں کو زہر دینے اور گولی مار کر ہلاک کرنے کی مہمات بھی علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنیں، ان کتے مار مہم کو حقوق حیوانات کی تنظیموں نےبھی غیرانسانی عمل قراردیا۔
تاہم موجودہ طریقہ کارکے تحت نس بند کیے گئےکتوں کو واپس اصل مقامات پر چھوڑنے کے بعد ان کی صحت اور نگرانی برقرار رکھی جائے گی، تاکہ مہم کے نتائج معلوم کیےجا سکیں، نس بندی کی وجہ سے پیدائش کی شرح میں کمی متوقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








