کان پھاڑ شور کے آزار سے آزادی مبارک، باجوں کی خرید و فروخت پر پابندی لگ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

باجوں کا اسٹال
باجوں کا ایک اسٹال، فوٹو دنیا

وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ماہ اگست میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے تمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام افسران فی الفور فیلڈ میں نکلیں اور کاروائیاں یقینی بنائیں، جس ایریا کے اسٹالز سے باجے برآمد ہوئے متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔

ڈی سی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ باجوں کے خلاف کارروائیاں یوم آزادی تک یومیہ بنیادوں پر کی جائیں، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں۔

Related Posts