حکومت سے مذاکرات کامیاب، گڈزٹرانسپورٹرز کی ملک بھر میں ہڑتال ختم

تازہ ترین

تازہ ترین

Transport strike

کراچی : حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ہڑتال ختم ہونے سے متعلق اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گڈزٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے سبزی اور پھل فروشوں کو 15 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ کنٹینرز ملک کے مختلف حصوں میں کھڑے ہونے سے بیرون ملک ترسیل تعطل کا شکار ہے۔

کراچی میں دو بین الاقوامی بندر گاہیں ہونے کے باوجود ہیں ٹرانسپورٹرز کو ٹرک، ٹرالرز اور کار کیریئرز پارک کرنے کے لئے پارکنگ یارڈ تک دستیاب نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 8ویں روز میں داخل، ملک بھر میں سامان کی ترسیل متاثر

گڈز ٹرانسپورٹرز نے وزیر مواصلات مراد سعید کے استعفے ،ایکسل لوڈ ایس آر او 2000 پر عملدرآمد ، ڈرائیونگ لائسنس فیس ، ٹوکن فیس میں اضافہ واپس اور روٹ پرمٹ کی فیس کم کرنے کیلئے آٹھ دن سے ہڑتال کررکھی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت کا پہیہ روکنا نہیں بلکہ چلانا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ کامیاب مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی ہے۔

Related Posts