پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی دلکش شخصیت اور جاندار انداز سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں، انہوں نے گلوکار عاصم اظہر کے پرجوش کنسرٹ میں شرکت کی جو نہ صرف موسیقی کا شاندار مظاہرہ تھا بلکہ سلیبریٹیز کی چمک دمک سے بھی جگمگا اٹھا۔
ہانیہ عامر کو اس موقع پر اپنی قریبی دوست اور مشہور اداکارہ یشما گل کے ہمراہ اسٹیج کے قریب رقص کرتے دیکھا گیا جہاں دونوں نے موسیقی کی دھنوں پر ایسے جھوم کر رقص کیا کہ دیکھنے والے جھوم اٹھے۔ کنسرٹ کا ماحول پہلے ہی زبردست تھا مگر ہانیہ اور یشما کی موجودگی نے محفل کو مزید رنگین بنا دیا۔
مداحوں نے ان لمحات کو کیمروں میں قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جہاں ہانیہ کی خوشگوار طبیعت کھلکھلاتی ہنسی اور خود اعتمادی کو بھرپور سراہا گیا۔
کچھ صارفین نے تبصرہ کیا کہ ہانیہ کی موجودگی کسی بھی ایونٹ میں جان ڈال دیتی ہےجبکہ دیگر نے لکھا کہ یہ دونوں دوست ایک دوسرے کی انرجی بڑھاتی ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں کہ ہانیہ عامر نے کسی پبلک ایونٹ میں اس قدر جاندار انداز میں شرکت کی ہو مگر عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ان کی موجودگی کو سوشل میڈیا صارفین نے ایکسٹرا اسپارک قرار دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








