لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایاجس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
قومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی اُس وقت عمل میں آئی جب بھارتی فوج کے آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد جاسوسی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنایا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون کی مشتبہ پرواز کو پاکستانی حدود میں دیکھا گیاجس پر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اُسے نشانہ بنایا۔
ابتدائی معائنے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈرون نگرانی کے مقصد کے لیے استعمال ہو رہا تھا اور اس میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا۔
اطلاعات کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے ڈرون اپنی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاسوسی اور اشتعال انگیزی کی پالیسی کا حصہ ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








