جانتے ہیں آج بروز ہفتہ 9 اگست کو ایک تولہ سونے کا بھاؤ کیا چل رہا ہے ؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستانی کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج بروز ہفتہ 9 اگست 2025 کو فی تولہ سونا 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے ٹریڈ کررہا ہے، یہ قیمتیں آج سہہ پہر 3 بجے تک کارآمد رہیں گی جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے پر موجود ہے۔

جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے 3لاکھ 10 ہزار956 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 14روپے کے اضافے سے 4ہزار 073روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 12روپے کے اضافے سے 3ہزار 491روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 400ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔

Related Posts