سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی؛ جانیے آج کے تازہ ریٹس کیا ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold gains Rs1,300 per tola in local market, tracks international increase
FILE PHOTO

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ آج منگل 12 اگست کو ایک تولہ سونے کی قدر میں 500 روپے گراوٹ دیکھی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق آج ایک تولہ سونا 500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار 300 جبکہ 10 گرام سونا 429 روپے کمی سے 3 لاکھ 7 ہزار 184 کی سطح پر آگیاہے۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت مستحکم رہی، آج ایک تولہ چاندی 4 ہزار 13 روپے کی رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 3 ہزار 440 روپے پر برقرار ہے۔

جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک اونس سونا 3 ہزار 356ڈالر کی سطح پر آگیا۔

Related Posts