مقبول ڈراما سیریز وینز ڈے کا دوسرا سیزن کب ریلیز ہورہا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

When will ‘Wednesday’ Season 2 Part 2 release?
(Image: Netflix)

مشہور آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی مقبول ڈراما سیریز وینزڈے کے دوسرے سیزن کے دوسرے حصے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس سلسلے کا نیا ٹریلر بھی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر جاری کر دیا گیا ہے جس نے شائقین میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

یہ ڈراما مشہور مصور چارلس ایڈمز کے تخلیق کردہ کردار وینزڈے ایڈمز پر مبنی ہے جو اپنی پرُسسپنس کہانی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

رواں ماہ کی 6 تاریخ کو دوسرے سیزن کا پہلا حصہ پیش کیا گیا تھا، جس میں ایک سنسنی خیز کہانی اور غیر متوقع انجام نے ناظرین کو دوسرے حصے کا بے صبری سے منتظر بنا دیا۔

 

دوسرے سیزن کا دوسرا حصہ رواں سال 3 ستمبر کو پیش کیا جائے گا، جس میں چار مزید اقساط شامل ہوں گی اور اس طرح مجموعی طور پر اس سیزن کی آٹھ اقساط مکمل ہوں گی۔

پہلے حصے کے اختتام پر وینزڈے ایڈمز پرٹیلر گلپن نے اچانک حملہ کیا تھا، جس نے کہانی کو ایک نازک موڑ پر لا کر روک دیا۔ دوسرے حصے میں یہی کہانی آگے بڑھے گی اور ناظرین کو اس کا انجام دیکھنے کو ملے گا۔

اس نئے حصے میں عالمی شہرت یافتہ فنکارہ لیڈی گاگا بھی بطور روزلین روٹ ووڈ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جو کہانی میں نیا رنگ بھریں گی۔

ویڈیو پلیٹ فارم پر جاری ٹریلر کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ ہزاروں ناظرین نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ شاندار اداکاری اور پرجوش مناظر کی وجہ سے یہ ڈراما ایک بار پھر دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لے گا۔

Related Posts