خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جاتے ہوئے راستے میں لاپتا ہوگیا ہے۔
چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا حکومت نے بتایا ہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹر ضلع باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا، تاہم اس سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں ہیلی کاپٹر کی تلاش کا عمل جاری ہے، ہیلی کاپٹر سے مہمند کے قریب ہی رابطہ منقع ہوا تھا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، سیلابی ریلوں نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 150 کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے اور سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








