بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مختلف موضوعات پر پوسٹس کرتے رہتے ہیں۔ وہ اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے وقتاً فوقتاً “AskSRK” نامی سیشن بھی کرتے ہیں جہاں وہ مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیتے ہیں۔
16 اگست کو انہوں نے ایک اور AskSRK سیشن کیا۔ اس دوران ایک شخص نے انہیں ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ اب عمر ہو گئی ہے ریٹائر ہو جاؤ اور نئے لوگوں کو موقع دو اس پر شاہ رخ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ بھائی جب تیرے سوالوں کا بچپنا ختم ہو جائے تب کوئی اچھا سوال پوچھنا۔ فی الحال تو خود عارضی ریٹائرمنٹ لے لے۔
شاہ رخ نے اپنی آنے والی فلم کنگ کے بارے میں بھی بات کی۔ ایک مداح کے سوال پر کہ ان کی اگلی فلم کب آئے گی؟ انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ اچھی چل رہی ہے اور جلد دوبارہ شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ حصوں کی شوٹنگ ہوئی ہے اور باقی جلد مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند کی محنت کی بھی تعریف کی۔
جب ایک اور مداح نے پوچھا کہ اگلی فلم کنگ ہی ہے یا کوئی اور تو شاہ رخ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ بس کنگ… نام تو سنا ہی ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








