مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کی عدالتِ عالیہ نے ایک شاندار فیصلہ سناتے ہوئے ضلعی کوٹہ سسٹم کو ختم کر دیا جو نوجوانوں کے لیے مساوی مواقع کی نوید لے کر آیا ہے۔عدالت نے اعلان کیا کہ 2023 کے بعد تمام سرکاری ملازمتوں کی بھرتیاں اوپن میرٹ پر ہوں گی جس سے شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔
عدالت نے ضلعی کوٹے سے متعلق تمام حکومتی نوٹیفکیشنز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ اب بھرتیاں صرف قابلیت کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ضلعی کوٹہ نظام نے شفافیت اور منصفانہ مواقع کو متاثر کیا، اس لیے اسے ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت تھی۔
عدالت نے سرکاری اداروں کو واضح ہدایت دی کہ بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہو، تاکہ ہر اہل امیدوار کو اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موقع ملے۔ اس فیصلے کو آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے ایک عظیم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف منصفانہ مواقع فراہم کرے گا بلکہ خطے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع کرے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








