بارش سے راستہ بند یا گاڑی خراب ہوگئی؟ مدد چاہیے؟ فوراً ان نمبرز پر کال کریں

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi likely to receive four to six rain spells today: PMD
FILE PHOTO

کراچی میں چند گھنٹوں سے جاری شدید بارش نے بدترین صورتحال پیدا کردی ہے۔ سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں جبکہ ٹریفک جام اور گاڑیوں کے خراب ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

شہر کی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) سندھ نے کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

ایمرجنسی رابطہ نمبرز

شہریوں کی سہولت کے لیے PDMA سندھ نے درج ذیل ایمرجنسی نمبرز جاری کیے ہیں:

پی ڈی ایم اے سندھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر: 021-99332003، 021-99332005، 021-35381810، 0335-5557362، ہیلپ لائن: 1736

آرمی فلڈ کنٹرول سینٹر کراچی: 1135، 021-34491082، 021-99247267، 021-99207795

سندھ رینجرز: ہیلپ لائن: 1101، واٹس ایپ: 0347-9001111

ایدھی انفارمیشن: 115، 021-32340066، 021-32340077

پولیس ہیلپ لائن: 15، 021-99212652، 021-99212634

کے الیکٹرک شکایات: 118

کمشنر کنٹرول روم ہیلپ لائن: 021-99203443، 021-99205634

ڈی سی ساؤتھ کنٹرول روم ہیلپ لائن: 021-99202822، 0346-3202130

موٹروے پولیس: 9909

گاڑیوں کی ایمرجنسی سروسز:

کار ٹو: 0300-2481926، 0300-2097203

ٹو ٹرک: 0300-5725555

ٹو سروس: 0300-2990824

مکینک: 0315-3761182، 0314-2284875، 0323-6216465

شہریوں کے لیے ہدایات

غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔۔

پانی سے بھری سڑکوں پر گاڑی چلانے سے اجتناب کریں۔

بجلی کے تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔

ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ نمبروں پر رابطہ کریں۔

حکومت سندھ اور مقامی انتظامیہ شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں اور ایمرجنسی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Related Posts