یہ کار حادثہ تھا یا قتل کی سازش؟ مس روس کی ہولناک ٹریفک حادثے میں ہلاکت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

روس کی 30 سالہ ماڈل ماہر نفسیات اور خوبصورتی مقابلے کی فاتح کسینیہ سرگئیونا الیگزینڈرووا ایک کار حادثے کے نتیجے میں انتقال کر گئیں۔ یہ المناک واقعہ ان کی شادی کے صرف چار ماہ بعد پیش آیا۔

کسینیہ اور ان کے شوہر ایم نائن ہائی وے پر سفر کر رہے تھے جب ان کی گاڑی ایک ہرن سے ٹکرا گئی جو سڑک پر آ گیا تھا۔ اس حادثے میں کسینیہ کو سر پر شدید چوٹ لگی جس کی تصدیق ان کے شوہر نے بعد میں روسی خبر رساں ایجنسی کو دی۔ ان کے شوہر کا نام عوامی طور پر ظاہر نہیں کیا گیا۔

کسینیہ نے اپریل میں اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جہاں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی شادی رواں سال مارچ میں ہوئی تھی۔

ماسکو میں پیدا ہونے والی کسینیہ نے 2017 میں مس رشیا مقابلے میں اپنے شہر کی نمائندگی کی اور پہلی رنر اپ رہیں۔ اس سے ایک سال قبل انہوں نے پلخانوف روسی یونیورسٹی آف ایکنامکس سے فنانس میں ڈگری حاصل کی تھی۔

مس رشیا میں کامیابی کے بعد انہوں نے 2017 کے مس یونیورس مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کی کیونکہ قومی فاتح پولینا پوپووا نے مس ورلڈ مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ مقابلے کے دوران کسینیہ نے استقامت اور عزم کے بارے میں بات کی اور کہا تھاکہ ہمیں مضبوط رہنا چاہیے، اپنے آپ پر یقین رکھنا چاہیے اور اپنے خوابوں کو کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اس دنیا میں سب کچھ ممکن ہے۔

Related Posts