اداکار میتھیو پیری کی موت کا الزام قبول؟ منشیات فروخت حسینہ جیسوین سنگھا کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

کیٹامائن کوئین کے نام سے مشہور امریکی اور برطانوی شہریت یافتہ خاتون جیسوین سنگھا نے مشہور امریکی ٹی وی سیریز فرینڈز کے اداکار میتھیو پیری کی موت کا باعث بننے والی منشیات کی فروخت کے الزامات میں جرم قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

42 سالہ جیسوین سنگھا جو امریکہ اور برطانیہ کی دوہری شہریت رکھتی ہیں لاس اینجلس میں پانچ الزامات میں اپنا جرم قبول کریں گی جن میں ایک الزام کیٹامائن کی فروخت سے متعلق ہے جس کے نتیجے میں موت واقع ہو سکتی ہے۔

Jasveen Sangha's social media Jasveen Sangha
Jasveen Sangha’s social media

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جیسوین سنگھا پر ابتدا میں نو الزامات عائد کیے گئے تھے جبکہ وفاقی پراسیکیوٹرز نے ان کے لاس اینجلس کے گھر کو منشیات کی فروخت کا ایک بڑا اڈہ قرار دیا جہاں چھاپے کے دوران کیٹامائن کی درجنوں شیشیاں برآمد ہوئیں۔

امریکی اداکار میتھیو پیری اکتوبر 2023 میں اپنے لاس اینجلس کے گھر کے عقبی حصے میں جکوزی میں مردہ پائے گئے تھے۔ طبی معائنہ کے مطابق ان کی موت کی وجہ کیٹامائن کے شدید اثرات تھے۔

Getty Images Friends star Matthew Perry is seen in a black suit
Matthew Perry (Getty Images)

جیسوین سنگھا ان پانچ افراد میں شامل ہیں جن میں ڈاکٹرز اور پیری کے ذاتی اسسٹنٹ شامل ہیں جن پر امریکی حکام نے الزام لگایا کہ انہوں نے پیری کی منشیات کی لت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کیٹامائن فراہم کی جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔

ان افراد میں ڈاکٹر سلواڈور پلاسینسیا اور ڈاکٹر مارک شاویز شامل ہیں جو کیٹامائن فروخت کرتے تھے، کینیتھ ایواماسا، جو پیری کے ذاتی اسسٹنٹ تھے اور انہوں نے کیٹامائن خریدنے اور انجکشن لگانے میں مدد کی اور ایرک فلیمنگ جنہوں نے سنگھا سے حاصل کی گئی کیٹامائن پیری کو فروخت کی۔

ان پانچوں نے اس کیس میں الزامات میں جرم قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ سنگھا کا فوجداری مقدمہ کئی بار ملتوی ہوا اور اسے اگلے ماہ شروع ہونا تھا۔ وہ جلد ہی وفاقی عدالت میں اپنا جرم قبول کرنے کے لیے پیش ہوں گی۔

کیٹامائن ایک ایسی دوا ہے جو امریکی منشیات کنٹرول ایجنسی (DEA) کے مطابق ایسی بے ہوشی پیدا کرتی ہے جو مریض کو اپنے درد اور ماحول سے الگ کر دیتی ہے اور اس کے کچھ فریب انگیز اثرات بھی ہوتے ہیں۔ یہ دوا انسانوں اور جانوروں کے لیے انجکشن کے طور پر استعمال ہوتی ہے اور اسے صرف ڈاکٹر کی نگرانی میں دیا جانا چاہیے کیونکہ اس کے ممکنہ نقصان دہ اثرات ہو سکتے ہیں۔

اداکار پیری کی موت اور اس بات کی تحقیقات کہ انہوں نے کئی سالوں تک اتنی بڑی مقدار میں کیٹامائن کیسے حاصل کی نے ہالی ووڈ کے کیٹامائن نیٹ ورک کی ایک جھلک دکھائی جسے ایک ڈاکٹر نے بی بی سی کے ساتھ انٹرویو میں جنگل کا قانون قرار دیا۔

اپنے معاہدے کے تحت سنگھا نے اگست 2019 میں کوڈی میک لاری نامی شخص کو کیٹامائن فروخت کرنے کا بھی جرم قبول کیا جو خریداری کے چند گھنٹوں بعد منشیات کی زیادتی سے ہلاک ہو گیا تھا۔

وفاقی حکام نے الزام لگایا کہ سنگھا کم از کم 2019 سے نارتھ ہالی ووڈ میں اپنے خفیہ گھر سے کیٹامائن فراہم کر رہی تھیں جہاں وہ مشہور شخصیات اور اعلیٰ سطح کے گاہکوں کے ساتھ کام کرتی تھیں۔

مارچ 2024 میں ان کی گرفتاری سے قبل ایک تلاشی کے دوران اس گھر سے 80 سے زائد کیٹامائن کی شیشیاں اور ہزاروں گولیاں جن میں میتھمفیٹامائن، کوکین، اور زانکس شامل تھے برآمد ہوئیں۔ اس گھر کو وفاقی فرد جرم میں سنگھا سٹیش ہاؤس کہا گیا، جہاں وہ منشیات کو پیک اور تقسیم کرتی تھیں۔

Related Posts