دوران پرواز جہاز میں جوڑے نے سرعام جنسی عمل شروع کردیا، شرمناک ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

Couple Arrested for In-Flight Indecent Act in Front of Children
ONLINE

نیویارک سے فلوریڈا جانے والی ایک فضائی پرواز میں انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک غیر ذمہ دار جوڑے نے دورانِ سفر بچوں کے سامنے غیر اخلاقی حرکات شروع کر دیں۔ اس واقعے نے نہ صرف پرواز کے دیگر مسافروں کو پریشان کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید بحث کو جنم دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق کنیکٹی کٹ سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ خاتون اور 42 سالہ مرد نے اپنی نشستوں پر بیٹھے بیٹھے کھلے عام جسمانی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی۔

یہ مناظر قریبی نشستوں پر بیٹھے دو کم سن بچوں نے دیکھے اور فوراً اپنی والدہ کو اطلاع دی۔ متاثرہ خاتون نے فوری طور پر فضائی میزبان کو بلایا جو موقع پر پہنچ کر خود بھی اس صورتحال کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔

اطلاعات کے مطابق اس جوڑے نے بار بار توجہ دلانے کے باوجود اپنی حرکات سے باز آنے سے انکار کیا۔

بچوں کی والدہ نے حکام کو بتایا کہ ملزمان کو بخوبی اندازہ تھا کہ بچے انہیں دیکھ رہے ہیں، مگر وہ پھر بھی باز نہیں آئے۔ اس رویے نے فلائٹ کے دیگر مسافروں کے لیے بھی غیر آرام دہ اور کشیدہ ماحول پیدا کر دیا۔

طیارہ جیسے ہی فلوریڈا کے سرسوتا بریڈینٹن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا، حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

ان پر نابالغوں کے سامنے غیر مہذب اور قابلِ اعتراض حرکات کرنے کا الزام عائد کیا گیاتاہم بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔

اس واقعے کے بعد یہ سوال شدت سے اٹھایا جا رہا ہے کہ فضائی سفر کے دوران مسافروں کے رویے کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید سخت قوانین کی ضرورت ہے یا نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور جوڑے کے عمل کو غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک قرار دیا۔

Related Posts