ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ عید میلاد النبی کب ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دنیا نیوز

پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ربیع الاول کے چاند سے متعلق پیش گوئی کردی۔

ترجمان سپارکو کے مطابق ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند 23 اگست کو 11:06 بجےدن میں پیدا ہونے کی توقع ہے، 24 اگست کی شام نئے چاند کی عمر 32 گھنٹے 13 منٹ ہوگی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر میں 45 منٹ کا فرق ہوگا لہٰذا 24 اگست کو چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔

سپارکو ترجمان کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025 کو ہوگی، اس حساب سے 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعے کو ہوگی۔

سپارکو کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Related Posts