بوائے فرینڈ بنانے کیلئے علاوہ میرا اور کوئی کام نہیں؛ ہانیہ عامر کا برجستہ جواب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انسٹا گرام)

معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے،اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ایک قریبی دوست کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں جنہیں دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے شروع ہو گئے۔

ایک خاتون مداح نے اداکارہ کی پوسٹ پر سوالیہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے پوچھاکہ کیا یہ ہانیہ عامر کا نیا بوائے فرینڈ ہے؟ جس پر ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھاکہ ہاں میرا اور کوئی کام نہیں ہے۔

تصویر میں موجود لڑکے کو مداح کی جانب سے بوائے فرینڈ کہنے پر ہانیہ کا ردعمل آگیا

تصاویر پر نہ صرف مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے بلکہ کچھ صارفین نے ماضی کے حوالے سے گلوکار عاصم اظہر کا ذکر چھیڑ دیا۔ ایک صارف نے لکھاکہ یہ تصویر دیکھ کر شاید عاصم اظہر کسی کونے میں بیٹھے رو رہے ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی یہ پوسٹ اور ان کا برجستہ جواب کئی صارفین کے چہروں پر مسکراہٹ لے آیا ہے جبکہ ایک بار پھر ان کی ذاتی زندگی مداحوں کی دلچسپی کا باعث بن گئی ہے۔

Related Posts