نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے ڈیجیٹل نظام کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 22 اگست کی رات 11 بجے سے 12 بجے تک ادارے کی کچھ سروسز عارضی طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔ یہ تعطل سسٹم اپ گریڈیشن کے باعث ہوگا جس کا مقصد نادرا کی کارکردگی اور خدمات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

ادارے نے عوام سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقتی پریشانی شہریوں کی سہولت کے لیے کی جانے والی ایک اہم تکنیکی تبدیلی کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ نادرا پاکستان کا مرکزی ادارہ ہے جو شہریوں کو شناختی کارڈ، بچوں کے ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، پیدائش و وفات کے سرٹیفکیٹس سمیت اہم شناختی دستاویزات فراہم کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








