ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے ہلال کمیٹی اتوار کو بیٹھے گی، عید میلاد النبی کب متوقع؟

تازہ ترین

تازہ ترین

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان، فائل فوٹو

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کل (اتوار کو) ماہِ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کرے گی اور اگر چاند نظر آ گیا تو عید میلاد النبی (12 ربیع الاول) 5 ستمبر کو منائی جائے گی۔

یہ اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیرِ صدارت ہوگا، جس میں علمائے کرام، وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔

زونل اور ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیاں بھی اپنے اپنے علاقوں میں اجلاس کریں گی اور کسی بھی مستند شہادت کو مرکزی کمیٹی تک پہنچائیں گی تاکہ حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

دریں اثنا سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ 24 اگست کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ چاند 23 اگست صبح 11 بج کر 6 منٹ پر پیدا ہوگا اور 24 اگست کی شام تک اس کی عمر 32 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان 45 منٹ کا وقفہ ہوگا، جو رویت کے لیے سازگار حالات ہیں۔

اگر چاند کی رویت کی تصدیق ہو گئی تو ربیع الاول کا پہلا دن 25 اگست کو ہوگا اور عید میلاد النبی جمعہ، 5 ستمبر کو منائی جائے گی، جسے وفاقی حکومت پہلے ہی سرکاری تعطیل قرار دے چکی ہے۔

Related Posts