آئی فون کا وہ فیچر جانتے ہیں جو روتے بچوں کو چپ کراتا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

اکثر والدین کے لیے روتے ہوئے نومولود بچے کو چپ کرانا بہت مشکل کام ثابت ہوتا ہے۔

خاص طور پر جب والدین سونے کی کوشش کر رہے ہوں اور بچہ رونا شروع کر دے تو پھر جو جھنجھلاہٹ ہوتی ہے، اس کی وضاحت کرنا مشکل ہے۔

امریکن اکیڈمی آف پیڈیا ٹرکس کے مطابق بچوں کو پرسکون کرنے میں چند آواز مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

ان آوازوں کے لیے وائٹ نوائز کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

تو بچوں کو بھی ان سے خاموش کرایا جاسکتا ہے مگر اس کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کسی وائٹ نوائز مشین کو خریدیں بلکہ اگر آئی فون کے مالک ہیں تو اس سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

ایپل نے 2021 میں آئی او ایس 15 کے ساتھ بیک گراؤنڈ ساؤنڈز کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا تھا۔

یہ بنیادی طور پر وائٹ نوائز فیچر ہے جو کسی آواز یا ساؤنڈ کے سکون پہنچانے والے تسلسل کو برقرار رکھتا ہے اور دیگر آوازوں کو بلاک کرتا ہے جس سے جلد سونے یا توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے، مگر بچوں کو بھی خاموش کرایا جاسکتا ہے۔

شروع میں اس میں 6 ساؤنڈز کو شامل کیا گیا مگر 2024 میں آئی او ایس 18 کے ساتھ 2 مزید آوازوں کو اس کا حصہ بنایا گیا۔

آئی او ایس 26 کے بیٹا (beta) ورژن میں بھی مختلف ساؤنڈز کو اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آئی فون میں کنٹرول سینٹر کو اوپن کریں اور پھر پلس (+) سائن پر کلک کریں جو اسکرین پر اوپری بائیں کونے پر ہوگا۔

اس کے بعد ایڈ اے کنٹرول اور پھر ہیئرنگ کنٹرول (ائیر آئیکون) پر کلک کرکے اسے کنٹرول سینٹر میں ایڈ کرلیں۔

کنٹرول سینٹر میں ہیئرنگ آئیکون پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے 3 آپشنز اسپیکر، بیک گراؤنڈ ساؤنز اور لائیو لیسن آئیں گے۔

اس کے بعد بیک گراؤنڈ ساؤنڈز کے برابر میں موجود میوزیکل نوٹس پر کلک کرکے فیچر کو ٹرن آن کر دیں۔

آپ بیک گراؤنڈ ساؤنڈز کے مینیو میں جاکر مختلف ساؤنڈز کو منتخب کرسکتے ہیں جبکہ والیوم کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔

آپ بیک گراؤنڈ ساؤنڈز کا شارٹ کٹ بھی بنا سکتے ہیں تاکہ ہوم اسکرین پر جائے بغیر اسے آن یا آف کرسکیں۔

اس کے لیے آئی فون سیٹنگز میں Accessibility میں جاکر وہاں Accessibility Shortcut اور پھر بیک گراؤنڈ ساؤنڈز پر کلک کریں۔

اس کے بعد آپ آئی فون کے سائیڈ بٹن کو جب بھی 3 بار دبائیں گے تو بیک گراؤنڈ ساؤنڈز فیچر ٹرن آن ہو جائے گا اور اسی بٹن کو 3 بار کر اسے ٹرن آف کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts