کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر جارح مزاج بالر نے کپتان سمیت دو کھلاڑی قتل، ایک کو زخمی کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

 کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر جارح مزاج بالر نے فائرنگ کرکے کپتان سمیت دو کھلاڑیوں کو قتل ایک کو زخمی کردیا۔ 

یہ اندوہناک واقعہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں پیش آیا، پولیس کے مطابق یہ واقعہ مہسم کے علاقے میں ایک ہفتے قبل کا ہے، جہاں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے کے تنازع پر فائرنگ کی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اوور نہ دینے پر کپتان فاخر اقبال، اس کے بھائی اور ماموں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ٹیم کا کپتان گراؤنڈ میں ہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دوسرا نوجون زخمی ہوا تھا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم اب اطلاع ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا نوجوان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کپتان کا بھائی اور ماموں ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Related Posts