ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کا اجرا، معیشت پر کیا اثرات پڑیں گے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اے پی پی

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کا اجرا کردیا اور کہا ہے کہ کیش لیس معیشت کرپشن اور استحصال کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے، پوری اکانومی کو کیش لیس سسٹم کی طرف لے کر جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹل والٹس کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے  خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیش لیس ٹرانزیکشنز کی جانب ایک اہم قدم ہے، پوری اکانومی کو کیش لیس سسٹم کی طرف لے کر جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیش لیس معیشت کرپشن اور استحصال کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے، ہم کیش لیس معیشت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی غربت کے خاتمے کے لیے ایک بہترین پروگرام ہے۔ تقریب میں وزیر اعظم نے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹ کا اجرا کردیا۔

Related Posts