گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی میں سہولت کاری؛ اداکارہ ثمر رانا کا شرمناک اسکینڈل سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

اسٹیج اداکارہ و ڈانسر ثمر رانا کو 14 سالہ ملازمہ پر تشدد، استحصال اور ملازمہ کے اجتماعی جنسی زیادتی میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

نواب ٹاؤن پولیس کے مطابق مشہور اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ ان پر ان کی گھریلو ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے گھر میں ایک 14 سالہ لڑکی کے ساتھ پانچ افراد نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی اور اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ ملازمہ کی جانب سے مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے اداکارہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ثمر رانا پر الزام ہے کہ انہوں نے ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن میاں معظم علی نے کہا کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Related Posts