بگ باس 19 کا شاندار آغاز 24 اگست کو ایک عظیم الشان افتتاحی رات کے ساتھ ہوا جس میں سولہ شرکاء کو شاندار انداز میں متعارف کرایا گیا۔ میزبان سلمان خان اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے 16ویں مہمان کے طور پر مشہور میوزک کمپوزر اور گلوکار امل ملک کو پیش کیا۔
سلمان خان اور امل ملک کے درمیان ذاتی جدوجہد کے بارے میں کچھ دل کو چھو لینے والی باتیں ہوئیں۔ امل کے چھوٹے بھائی اور گلوکار ارمان ملک نے بھی اپنے بھائی کے اس ریئلٹی شو میں شامل ہونے کے فیصلے پر اپنا پہلا ردعمل شیئر کیا۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ارمان ملک نے امل کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا جس میں انہوں نے بگ باس میں شریک ہونے کے بعد کچھ اندرونی تصاویر شیئر کی تھیں۔ ارمان نے اپنے بڑے بھائی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ جیت کر آنا شیر خان، کامیابی حاصل کرو۔
Jeet ke aana sher khan 🦁💪 break a leg! (just not literally) 😂 https://t.co/CwCPKlJI3k
— ARMAAN MALIK (@ArmaanMalik22) August 25, 2025
جب ارمان سے ان کا پہلا ردعمل پوچھا گیا تو گلوکار نے جواب دیا کہ ظاہر ہے کہ میں اس کے حق میں کبھی نہیں تھا لیکن اب امل بھائی صاحب کو کون سمجھائے۔ بہرحال اسے بورڈنگ اسکول سمجھ کر کچھ مزہ کرکے واپس آ جائے۔ بہت سارے گانے ابھی باقی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ امل کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ ان دونوں کے کچھ گانوں پر کام ہونا باقی ہے۔
Obviously was never for it, but ab Amaal bhai sahab ko kaun samjhaye. Anyway, boarding school samajhke kuch masti karke aajaye wapas. Bahut gaane pending hai 🥲 https://t.co/ackYAq3iLd
— ARMAAN MALIK (@ArmaanMalik22) August 25, 2025
امل ملک نے سلمان خان کو بتایا کہ ان کی خراٹوں کی عادت دوسروں کے لیے یقیناً پریشانی کا باعث بنے گی۔ اگرچہ وہ خراٹوں کے مسئلے کے لیے کچھ آلات کے ساتھ میں آئے ہیں لیکن انہیں یقین نہیں کہ جب دوسرے ان کے ’بلند خراٹوں‘ کو سنیں گے تو ان کا کیا ردعمل ہوگا۔
دریں اثنا بگ باس 19 میں مختلف فنکاروں کا استقبال کیا گیا جو اب اس سیزن کے کھیل کا حصہ ہیں۔ سب سے کم عمر شریک ایشنور کور سے لے کر میوزیشن امل ملک اور اسٹینڈ اپ کامیڈین پرنیت مور تک، یہ سیزن اپنے متنوع شرکاء کے ساتھ کچھ شدید ڈرامہ پیش کرنے جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امل ملک دبو ملک کے بیٹے اور ارمان ملک کے بڑے بھائی ہیں۔ وہ ایک مشہور میوزک کمپوزر اور گلوکار ہیں جبکہ معروف بھارتی گلوکار انو ملک ان کے چا چا ہیں۔
بگ باس 19 کا پریمیئر 24 اگست 2025 کو رات 9 بجے جیو ہاٹ اسٹار (او ٹی ٹی پلے پریمیم) پر شروع ہوا اور یہ کلرز ٹی وی پر بھی نشر ہوگا جبکہ بگ باس 19 کا تھیم گھروالوں کی سرکار ہے جہاں شرکاء کو گھر میں فیصلے کرنے کا اختیار ملتا ہے جو اسے ایک چھوٹے پارلیمنٹ کی طرح لڑائی کا میدان بناتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








