شہر قائد میں روز بروز اسٹریٹ کرائم میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر خاموش ہیں، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آنے والی واردات نے ایک مرتبہ پھر عوام کا خوف بڑھا دیا ہے جہاں ایک موٹر سائیکل سوار مجرم نے معمر خاتون سے سونے کی بالیاں زبردستی چھین کر فرار ہوگیا۔
یہ واقعہ بلدیہ ٹاؤن میں صبح سویرے پیش آیا جہاں ایک معمر خاتون ملزم کا نشانہ بنیں۔ فوٹیج کے مطابق صبح 6:26 بجے خاتون گلی سے گزر رہی تھیں کہ اچانک ایک موٹرسائیکل سوار ملزم آیا۔ خاتون نے ملزم کو دیکھ کر خوفزدہ ہو کر اسے روکنے کی کوشش کی لیکن ملزم نے زبردستی ان کے کانوں سے بالیاں اتاریں۔ خاتون نے ملزم کو روکنے اور اس پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش بھی کی مگر ملزم موٹرسائیکل پر سوار ہو کر تیزی سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور اس کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ شہریوں میں اس طرح کے بڑھتے ہوئے جرائم کی وجہ سے خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








