سندھ حکومت کا خواتین کو پنک اسکوٹیز دینے کا اعلان، درخواست دینے کا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh govt to give away Pakistan’s first EV pink scooters to women: Memon
ONLINE

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت خواتین کے لیے ملک کی پہلی الیکٹرک پنک اسکوٹیاں فراہم کرے گی، یہ اقدام خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے سفری مسائل کے حل کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں سندھ حکومت کو دس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 150 خواتین کے پاس پہلے سے ڈرائیونگ لائسنس موجود ہیں جبکہ باقی خواتین نے لرننگ پرمٹ کے لیے درخواست دی ہے۔

اس منصوبے میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) سندھ حکومت کی شراکت دار ہے۔ کے ایم سی خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت فراہم کرے گی اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے وضاحت کی کہ اگر درخواستوں کی تعداد دستیاب ایک ہزار اسکوٹروں سے زیادہ ہوئی تو ان کی منصفانہ تقسیم کے لیے قرعہ اندازی کا انعقاد کیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق برقی اسکوٹروں کی تقسیم شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی، جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔

اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں محکمہ ایکسائز، ٹرانسپورٹ، فنانس اور میڈیا کے اراکین شامل ہوں گے تاکہ کسی بھی بدعنوانی یا بے ضابطگی سے بچا جا سکے۔

خواہشمند خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاکر پروجیکٹس کے حصے میں ای وی اسکوٹی بیلٹ فارم ایپلی کیشن فارم پر کلک کریں، فارم پر کریں، مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں اور جمع کروائیں۔

یہ منصوبہ نہ صرف خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر مضبوط بنانے کی سمت اہم پیش رفت ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

Related Posts