بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں بندر نے پیسوں سے بھرا بیگ چُرا کر ہزاروں روپے کے کرنسی نوٹ ہوا میں اڑا دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈوڈا پور گاؤں سے تعلق رکھنے والا ایک استاد روہتاش چندر وکیل کے پاس زمین کی رجسٹریشن کے کام کے سلسلہ میں آیا تھا جس نے اپنی بائیک کی ڈگی میں پیسوں سے بھرا بیگ رکھا ہوا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک بندر کھانے کی لالچ میں بائیک کے پاس آیا اور پیسوں سے بھرا بیگ لے کر درخت پر چڑھ گیا اور بیگ کھول کر سارے نوٹ نیچے پھینکنے لگا۔
درخت سے پیسوں کو گرتا دیکھ کر آس پاس موجود لوگ نوٹوں کو لوٹنے جمع ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
روہتاش چندر نے بتایا کہ اس کے بیگ میں 80 ہزار روپے تھے، جب اسے معلوم ہوا تو وہ لوگوں کی مدد سے اپنے پیسے جمع کرنا شروع ہوگیا اور یوں وہ 52 ہزار روپے وصول کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ اسے 28 ہزار روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
اس حوالے سے علاقہ مکینوں کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے، علاقے میں بندر موجود ہیں جو لوگوں سے ان کا قیمتی سامنا چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








