انتظار کے لمحات ختم، آئی فون 17 سیریز کی لانچنگ ڈیٹ آگئی، نئے ماڈلز کی خصوصیات جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

ویسے تو متعدد کمپنیاں اسمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر کے لوگ نئے آئی فونز کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ اس سال آئی فون 17 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا اور اب کمپنی نے اس کی تاریخ رونمائی کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی فون 17 سیریز کے ساتھ ایپل واچ سیریز 11 اور ائیر پوڈز پرو 3 کو بھی ایونٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ یہ ایونٹ ایپل کے ہیڈ آفس ایپل پارک میں ہوگا جو ریاست کیلیفورنیا میں واقع ہے۔

آئی فون 17 سیریز کے ماڈلز کیسے ہوں گے؟

آئی فون 17 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے اور لگ بھگ تمام تر تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔

اس سیریز کی ایک خاص بات نیا آئی فون 17 ائیر ہوگا۔

آئی فون 17 ائیر اس کمپنی کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا جو کہ آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا۔

اس فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو کہ ممکنہ طور پر 48 میگا پکسل کا ہوگا۔

درحقیقت اس فون کا ڈیزائن ہی اسے صارفین کے لیے زیادہ پرکشش بنائے گا ورنہ فیچرز کے لحاظ سے یہ اسٹینڈرڈ ماڈل سے زیادہ خاص نہیں ہوگا۔

آئی فون 17 پرو ماڈلز کے بیک پر کیمرا ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ 2020 میں آئی فون 11 کو متعارف کرائے جانے کے بعد سے ایپل کے اسمارٹ فونز کے کیمرا ڈیزائن میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

آئی فون پرو ماڈلز میں بیک پر اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈیزائن اپنایا جائے گا۔

درحقیقت آئی فونز کا بیک کیمرا ڈیزائن کافی حد تک گوگل پکسل فونز کے پل (pill) کیمرا بار جیسا ہو جائے گا۔

اسی طرح فرنٹ کیمرے کے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں بھی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی جبکہ زیادہ فاسٹ میگ سیف چارجنگ اور اے 19 چپس بھی فونز کا حصہ بنائی جائیں گی۔

آئی فون 17 پرو میکس میں پہلے سے زیادہ بڑی بیٹری دی جائے گی جبکہ اسٹینڈرڈ آئی فون 17 کا ڈسپلے ریفریش ریٹ پہلے سے زیادہ بہتر ہوگا۔

چاروں فونز کے اندر آئی او ایس 26 آپریٹنگ سسٹم کو دیا جائے گا جس میں لیکوئیڈ گلاس انٹرفیس موجود ہوگا۔

Related Posts