فلم پرم سندری او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر کب دستیاب ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Will Param Sundari have an OTT release?
Image: ottplay

ممبئی: بالی ووڈ کی نئی رومانوی فلم پرم سندری جو 29 اگست 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے، اب جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی دیکھی جا سکے گی۔

سدھارتھ ملہوترا اور جھانوی کپور کی مرکزی کرداروں پر مبنی اس فلم کو رواں سال کی بڑی رومانوی ریلیز قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا پریمئر تقریباً آٹھ ہفتے بعد یعنی اکتوبر 2025 میں پرائم ویڈیو پر ہوگا۔

فلم میں شمال اور جنوب کی ثقافتی اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے ایک پنجابی نوجوان اور کیرالا کی کلاسیکل ڈانسر کے درمیان محبت کی کہانی دکھائی گئی ہے جس میں رومانس، کامیڈی اور ڈرامہ کا امتزاج شامل ہے۔

پرم سندری کو دنیش وِجن نے مادک فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کا مرکزی خیال اے آر رحمان کے مشہور گانے سے لیا گیا ہے۔ فلم میں موسیقی سچن جگر نے ترتیب دی ہے اور گیت امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔

یہ سدھارتھ ملہوترا اور جھانوی کپور کی پہلی فلم ہے جسے شائقین بے حد دلچسپی کے ساتھ دیکھنے کے منتظر ہیں۔ فلم کے تخلیقی عمل میں گورو مشرا، آرش وورا اور جَلوتا نے بطور لکھاری حصہ لیا۔

Related Posts