لاہوری ٹک ٹاکر اوورسیز پاکستانی کے 2 لاکھ یورو ہڑپ کر گیا؛ مقدمہ درج، خرم گجر گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

لاہور میں سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ایک اور ٹک ٹاکر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر خرم گجر کو مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خرم گجر پر الزام ہے کہ اُس نے اوورسیز پاکستانی رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کے بہانے دو لاکھ یورو (6 کروڑ 61 ہزار روپے) وصول کیے مگر ایک سال گزرنے کے باوجود نہ پلاٹ دیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔

جب رانا ارسلان نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو خرم گجر نے انکار کر دیا اور مبینہ طور پر سنگین دھمکیاں بھی دیں۔ اس پر رانا ارسلان نے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خرم گجر کو دھمکیاں دینے اور امانت میں خیانت کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا۔

حکام پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور معاملے میں دیگر ممکنہ متاثرین کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے۔

Related Posts