بھارتی ریاست راجستھان میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جہاں گوگل میپ کی رہنمائی میں سفر کرنے والی ایک فیملی جان لیوا حادثے کا شکار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ خاندان ایک مذہبی سفر سے واپس آ رہا تھا اور وین کا ڈرائیور راستہ معلوم کرنے کے لیے گوگل میپ پر انحصار کر رہا تھاکہ دورانِ سفر نیویگیشن ایپ نے انہیں سومی اپریڈا پل کی جانب موڑنے کی ہدایت دی حالانکہ وہ پل کئی مہینوں سے بند تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وین پل پر پھنس گئی اور تیز پانی کے بہاؤ کے باعث دریا میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے جن میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو بحفاظت نکال لیا تاہم ایک بچہ تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
واقعے نے بھارت بھر میں گوگل میپ کے استعمال اور پرانے یا بند راستوں کی درست معلومات نہ ہونے پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








