ڈکی بھائی کی آزادی خواب بن گئی؟ جسمانی ریمانڈ یکم ستمبر تک بڑھا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

LHC grants bail to YouTuber Ducky Bhai in gambling app case
FILE PHOTO

معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے خلاف آن لائن جوا بازی کے فروغ اور غیر اخلاقی مواد کی مبینہ اشاعت سے متعلق تحقیقات میں پیش رفت جاری ہے جس کے تحت ان کا جسمانی ریمانڈ مزید چار روز کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

لاہور کی ضلعی عدالت میں آج کیس کی سماعت ہوئی جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ڈکی بھائی کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے مزید تفتیش کے لیے اضافی ریمانڈ کی استدعا کی۔

ڈکی بھائی کے وکیل چوہدری عثمان علی ایڈووکیٹ نے اس درخواست کی مخالفت کی تاہم عدالت نے پراسیکیوشن کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے یکم ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

یاد رہے کہ سعد الرحمٰن کو 17 اگست کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور سے NCCIA حکام نے گرفتار کیا تھا۔ اسی رات ان کے خلاف ایک سرکاری مقدمہ درج کیا گیا، جس میں ان پر الزام ہے کہ وہ یوٹیوب چینل کے ذریعے جوا کھیلنے والی ایپس کی تشہیر اور نامناسب مواد کی اشاعت میں ملوث رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی کے یوتیب چینل پر لاکھوں سبسکرائبرز ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی گرفتاری کے بعد سے کافی بحث جاری ہے۔

Related Posts