دریائے راوی کا سیلابی پانی لاہور کی آبادیوں میں داخل، ریسکیو آپریشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

River floodwaters hit Lahore’s residential areas, rescue operations underway
ONLINE

لاہور میں دریائے راوی کے سیلابی ریلے نے قریبی رہائشی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیلابی پانی بدروپنڈ، برج اٹاری اور سادھن ٹوری کی بستیوں میں داخل ہو گیا ہے جس سے کئی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔ ان علاقوں میں تعلق پورہ اور چو ہنگ بھی شامل ہیں جہاں مکانات اور گلیاں مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

سیلابی صورتحال کے باعث متعدد متاثرہ خاندانوں نے رات لاہور۔اسلام آباد موٹر وے پر گزاری۔ موٹر وے کے نیچے راوی سے ٹھوکر نیاز بیگ تک کئی آبادیوں میں پانی داخل ہونے کے سبب شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق لاہور کے فاروق آباد علاقے سے 72 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مانگا منڈی سے 40 افراد کو کشتی کے ذریعے نکالا گیا، جبکہ تھیم پارک کے قریب سے 7 شہریوں کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا۔

تانو ڈوگر کے علاقے سے بھی 4 افراد کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب مزید اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں پانی داخل ہو رہا ہے، جہاں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں متحرک ہیں۔

Related Posts