تباہ ہونے والوں گھروں کا کوئی معاوضہ نہیں ملے گا؟ حکومت پنجاب کا اہم اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دریا کے اندر غیر قانونی تعمیرات کے نقصانات کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا جبکہ دریائی گزر گاہوں تعمیرات کو بھی منہدم کیا جائے گا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دریا کی زمین یا آبی گزرگاہوں پر بننے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور غیر قانونی تعمیرات کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے علاقوں میں رہائشی یا سیکورٹی عمارات کسی صورت مستثنیٰ نہیں ہوں گی اور ان تعمیرات کے نقصانات کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی ماضی کی تباہ کاریوں اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد صوبے نے یہ سخت فیصلہ کیا تاکہ مستقبل میں سیلاب کی شدت سے مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ صوبے میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے حکومت کو بڑے پیمانے پر چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تاہم انتظامیہ کی بروقت حکمت عملی اور ریسکیو اداروں کی تیاریوں کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان سے بچا لیا گیا۔

Related Posts