الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کیلئے حکومت کو مزید 10 روز کی مہلت

تازہ ترین

تازہ ترین

ECP.
ECP.

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کیلئے حکومت کو مزید 10 روز کی مہلت دے دی ہے۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اس لئے پارلیمان مضبوط ہوگا تو ہی پاکستان مضبوط ہوگا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 ارکان کی تعیناتی کے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو قومی اسمبلی کے لیگل ایڈوائزر نے عدالت کوبتایا کہ دو ممبران الیکشن کمیشن پر اتفاق ہو چکاہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا نام واپس لے لیا گیاہے ، اب حکومت اوراپوزیشن نئے نام دیں گی جبکہ ن لیگ کے وکیل نے بتایا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آرمی چیف کی توسیع کی طرح اس معاملے پر بھی اتفاق سے چلیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا تقدس اور آئین کی سربلندی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں : فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف آج سے روزانہ سماعت شروع

ارکان پارلیمنٹ جن لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں ان کو آپ سے بہت توقعات ہیں، چیف جسٹس کاکہنا ہے کہ عدالت معاملہ آنے سے پارلیمنٹرینز کو منتخب کرنے والے عوام کی بے توقیری ہوتی ہے۔

محسن شاہ نواز رانجھا سمیت لیگی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کو چیلنج کر رکھا ہے جبکہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کیلئے حکومت کو مزید 10 روز کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Related Posts