سیلاب متاثرین کے غم سے نڈھال؛ پتوکی کے اسسٹنٹ کمشنر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب کے ڈسٹرکٹ قصور کے شہر پتوکی کے اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فرقان احمد دریائے راوی کے کنارے واقع ہیڈ بالوکی میں سیلاب متاثرہ علاقے کا معائنہ کر رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑا جوکہ جان لیوا ثابت ہوا۔ ان کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فرقان احمد شدید ذہنی دباؤ میں تھے اور گزشتہ پانچ دن سے پتوکی ہیڈ بالوکی کے ریسٹ ہاؤس میں قیام پذیر تھے جہاں ان کا دل کا دورہ پڑ کر انتقال ہوا۔ لاش ان کے واش روم سے ملی جبکہ ریسٹ ہاؤس کے عملے کا کہنا ہے کہ ان کی موت شریان پھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کٹیا نے اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ فرقان احمد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

خیال رہے کہ اس وقت پنجاب کے تینوں بڑے دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے جس کے باعث اب تک 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 20 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Related Posts