ماورا حسین نے حمل کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

Mawra Hocane breaks silence on pregnancy rumors
(Image: Instagram/mawrellous)

پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے حالیہ دنوں میں ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلنے والی حمل کی افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

اداکارہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران ایسے لباس میں دیکھی گئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید وہ ماں بننے والی ہیں تاہم ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اسی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور ایسی بے بنیاد باتوں پر یقین نہ کیا جائے۔

View this post on Instagram

A post shared by MAWRA (@mawrellous)

 

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ افواہیں پھیلانے سے گریز کریں اور ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں غیر ضروری بحث نہ کریں۔

ماورا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں یہ بھی لکھا کہ وہ اس وقت اپنے شوہر کے ساتھ زندگی کے نہایت خوشگوار اور محبت بھرے لمحات گزار رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ لوگ انہیں سکون سے یہ وقت جینے دیں۔

یاد رہے کہ ماورا حسین رواں سال فروری میں اداکار عامر گلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی تھی۔

اس سے قبل بھی ماورا حسین مختلف مواقع پر خواتین کے مسائل پر کھل کر اظہار خیال کر چکی ہیں۔

حال ہی میں ایک انسٹاگرام ویڈیو میں انہوں نے نوجوان لڑکیوں کے لیے مالی خودمختاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کم عمری ہی میں یہ سبق دیا گیا تھا کہ خواتین کے لیے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے اسکول کے زمانے میں ہی انہیں اور ان کی بہن عروہ حسین کو تھیٹر کی سرگرمیوں میں شامل ہونے پر آمادہ کیا تاکہ ان میں محنت، ذمہ داری اور خود اعتمادی پیدا ہو سکے۔

Related Posts