ایشا دیول کے سابق شوہر کی مبینہ دوست میگھنا لکھانی کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Who is Meghna Lakhani? The businesswoman linked to Esha Deol’s ex-husband
(Image: Meghna Lakhani @ Instagram)

بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول کے سابق شوہر بھارت تختانی نے حال ہی میں ایک خاتون کے ساتھ قریبی انداز میں تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیزی سے پھیل گئیں کہ شاید وہ جلد ہی دوبارہ شادی کرنے والے ہیں۔

بھارت تختانی کی اس تصویر کے بعد لوگوں کی توجہ اس حسینہ کی طرف مبذول ہوگئی اور ہر کوئی جاننا چاہتا تھا کہ آخر یہ میگھنا لکھانی کون ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میگھنا لکھانی کا پورا نام میگھنا لکھانی تلاریجا ہے۔ انہیں جدید دور کے انداز میں ’’کارپوریٹ گرل‘‘ کہا جاتا ہے۔

وہ مختلف مینجمنٹ اداروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور متعدد اسٹارٹ اپس کی بانی بھی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Meghna Lakhani (@meglakhani)

 

اسپین میں پیدا ہونے والی میگھنا نے اپنی ابتدائی تعلیم سِکسٹ فارم کالج کولچسٹر سے حاصل کی بعدازاں انہوں نے لندن کی یونیورسٹی آف آرٹس سے آرٹس اینڈ پروموشن میں گریجویشن کیا اور بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی۔

میگھنا نے اپنے کیریئر کا آغاز ایوی ایشن انڈسٹری سے کیا۔ ان کی پہلی ملازمت جیٹ ایئر ویز میں تھی بعد ازاں وہ ایمریٹس ایئرلائن کا حصہ بنیں۔ انہوں نے وی ایف اے گلوبل میں بزنس ڈویلپمنٹ کی جنرل منیجر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

فی الحال دبئی میں مقیم میگھنا ایک کامیاب بزنس ویمن ہیں اور ون ماڈرن ورلڈ کی بانی ہیں، جو ماحول دوست بایوڈیگریڈیبل پیکجنگ مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی ہے۔

اس کے علاوہ وہ انسٹاگرام پر دی لیڈی باس ڈائریز نامی ایک پیج بھی چلاتی ہیں جو خاص طور پر خواتین کے لیے بنایا گیا ہے۔

اس پلیٹ فارم پر وہ خواتین کی دلچسپیوں اور ان کے کاروباری امکانات پر بات کرتی ہیں اور انہیں اپنا کیریئر بنانے اور بزنس شروع کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

Related Posts