پاکستان کی معروف خاتون ایتھلیٹ، تامین خان حالیہ انجری کے باعث ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہو گئی ہیں۔ انہیں اس ماہ جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلے میں 100 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینا تھا۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ان کے لیے خصوصی انٹری حاصل کی تھی مگر تین روز قبل تربیت کے دوران انہیں چوٹ لگ گئی۔ ایم آر آئی اسکین کے بعد ماہر ڈاکٹروں نے تامین کو کم از کم دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
تامین خان کی عدم شرکت کے بعد اب اس عالمی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی صرف جیولن تھرو کے ماہر ارشد ندیم کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








