کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتیں منگل کے روز مستحکم رہیں جس سے ایک روز قبل تاریخی بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی تھی۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے پر قائم رہی۔

گزشتہ ہفتے کے روز یعنی ہفتہ کو سونے کی قیمت میں ایک ہی دن کے دوران 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیاجہاں سونا 3 ہزار 480 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی برقرار رہی اور فی تولہ 4 ہزار 303 روپے پر برقرار رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








