سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کچھ صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک چھوٹی لڑکی اسپتال کے بستر پر ایک بچے کے ساتھ دکھائی دے رہی تھی۔ دعویٰ کیا گیا کہ یہ 12 سالہ پاکستانی لڑکی ہے جسے 60 سالہ شخص سے شادی کے بعد بچہ ہوا۔ یہ پوسٹس اسلام مخالف دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے اور کچھ بھارتی اکاؤنٹس کی جانب سے کی گئیں تاہم یہ ویڈیو پاکستان سے نہیں ہے بلکہ اس میں ویتنامی بہن بھائی دکھائے گئے ہیں۔
ایک دن قبل ایک صارف نے جس کی پچھلی پوسٹس سے اسلام مخالف رویہ ظاہر ہوتا ہے اس ویڈیو کو شیئر کیا۔ پوسٹ کے کیپشن میں کہا گیا کہ پاکستان، ایک 11 سالہ لڑکی کی 60 سالہ شخص سے شادی ہوئی اور 12 سال کی عمر میں اس نے بچے کو جنم دیا۔ یہ پوسٹ 1.6 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے دیکھی۔
@baongoc._.93 Bé chị 700g ấp bé em 900g . 2thiên thần đáng yêu của mẹ 🥰🥰🥰🥰🥰 chi2 nay lớn rồi hiểu chuyện với mẹ lắm@HùngThỏ_Long An #xuhuongtiktok ##EmBéCute ♬ nhạc nền – Bảo Ngọc
اسی طرح ایک بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹ نے بھی یہی دعویٰ کیا جسے ایک لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا۔ کئی دیگر صارفین نے بھی اسی دعوے کو پھیلایا جن کی مجموعی رسائی ایک لاکھ دس ہزار سے زیادہ تھی۔
ان پوسٹس میں واقعے کی تاریخ یا مقام جیسے کوئی اضافی سیاق و سباق نہیں دیا گیا۔اس دعوے کی سچائی جانچنے کے لیے ایک فیکٹ چیک شروع کیا گیا کیونکہ یہ ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی اور اس طرح کے الزامات نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔
پاکستان میں اس طرح کے کسی واقعے کی تصدیق کے لیے کی ورڈ سرچ کی گئی لیکن کسی معتبر قومی یا مقامی نیوز آؤٹ لیٹ سے اس کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔
ویڈیو کا مشاہدہ کرنے پر پتہ چلا کہ اس میں بولی جانے والی زبان یا لہجہ پاکستان میں استعمال ہونے والی کسی زبان سے مماثلت نہیں رکھتا۔
ریورس ایمیج سرچ سے ایک ٹک ٹاک ویڈیو ملی جو 9 اگست 2024 کو “baongoc._.93” نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی۔ ویڈیو کے کیپشن کا ویتنامی سے ترجمہ کیا گیا، جس میں کہا گیاکہ بڑی بہن کا وزن 700 گرام اور چھوٹی بہن کا وزن 900 گرام ہے۔ ماں کے دو پیارے فرشتے۔ اب وہ دونوں بڑی ہو گئی ہیں اور اپنی ماں کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔
اسی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 11 اگست 2024 کی ایک اور ویڈیو میں ایک خاتون کو بچے کے ساتھ دکھایا گیا جو اپنے بچوں کے بارے میں آن لائن بات چیت پر تنقید کر رہی تھی۔
@baongoc._.93Bất lực♬ nhạc nền – Bảo Ngọc
15 اکتوبر 2024 کی ایک اور ویڈیو میں وہی چھوٹی لڑکی اور بچہ دکھائی دیئے جس کے ساتھ متن تھاکہ دو بہنیں ایک دوسرے سے پیار کرتی ہیں۔
اسی اکاؤنٹ پر دیگر ویڈیوز بھی ملیں جن میں وہی لڑکی اور بچہ ایک ساتھ کھیلتے دکھائی دیئے اور کیپشنز میں بچوں کی یادوں یا سالگرہ جیسے موقعوں کا ذکر تھا۔
@baongoc._.932chị e 11h chưa chịu ngủ
فیکٹ چیک سے یہ نتیجہ نکلا کہ وائرل ویڈیو کے بارے میں یہ دعویٰ کہ یہ 12 سالہ پاکستانی لڑکی کو 60 سالہ شخص سے شادی کے بعد بچے کے ساتھ دکھاتی ہے غلط ہے۔ یہ ویڈیو اگست 2024 میں شیئر کی گئی تھی اور اس میں ایک ویتنامی لڑکی اپنے چھوٹے بہن بھائی کے ساتھ دکھائی دے رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








