پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہاکی کے مداح ہاکی ایشیا کپ 2025 کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جو بھارت کے راجگیر بہار میں منعقد ہوگا اور اس میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی۔
نشریاتی اداروں اور آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز نے میچوں کی براہ راست نشریات کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے تاکہ ہاکی کے شوقین اس میلہ کو کہیں سے بھی دیکھ سکیں۔
بھارت میں یہ ٹورنامنٹ سونی اسپورٹس نیٹ ورک پر براہ راست نشر کیا جائے گا جس میں سونی ٹین 1، سونی ٹین 2 اور سونی اسپورٹس 2 شامل ہیں۔ ڈیجیٹل ناظرین کے لیے سونی لیو ایپ اور ویب سائٹ پر بھی میچ دستیاب ہوں گے تاہم اس کے لیے سبسکرپشن لینا ضروری ہوگا۔
پاکستان میں نشریاتی حقوق کے حوالے سے ابھی مذاکرات جاری ہیں اور امکان ہے کہ سونی انڈیا یا مقامی براڈکاسٹرز کے ذریعے کورڈ کیا جائے گا۔ حتمی اعلان ٹورنامنٹ سے پہلے متوقع ہے۔
عالمی سطح پر ناظرین کے لیے ایشین ہاکی فیڈریشن کی آفیشل ویب سائٹ watch.hockey تمام میچز کی براہ راست نشریات فراہم کرے گی جس سے دنیا بھر کے شائقین اس دلچسپ مقابلے کا لطف اٹھا سکیں گے۔
ہاکی ایشیا کپ 2025 میں کئی سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور مختلف پلیٹ فارمز پر آسان رسائی کی بدولت عالمی مداحوں کو بھرپور تفریح میسر ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








