پشاور ایجوکیشن بورڈ کے نتائج جاری؛ نمایاں پوزیشنز پر لڑکیوں کا راج

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور نے انٹرمیڈیٹ (سیکنڈ ایئر) کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ بورڈ کے چیئرمین خدا بخش کے مطابق اس سال امتحانات میں مجموعی طور پر 62 ہزار 322 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 44 ہزار 302 کامیاب جبکہ 16 ہزار 837 ناکام قرار پائے۔ امتحانات سے 583 طلبہ غیر حاضر رہے۔

چیئرمین کے مطابق اس سال بورڈ کا مجموعی نتیجہ 72 فیصد رہا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں نسبتاً بہتر ہے۔

نمایاں پوزیشن ہولڈرز

آرٹس میں پہلی پوزیشن عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی کے اکرام اللہ نے 1070 لے کر حاصل کی، عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی کی 1069 لیکر دوسری پوزیشن اور تیسری پوزیشن اقرا سکول کی حافظہ کائنات نے 1066 نمبر لے کر حاصل کی۔

جنرل کمپیوٹر سائنس گروپ میں 1132 نمبر لے کر چارسدہ کی سومیا جہانزیب نے پہلی، دوسری پوزیشن عفت قاضی اور عریشہ آصف نے 1099 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن طوبہ رؤف نے 1117 نمبر حاصل کیے، پری انجینئرنگ میں 1112 نمبر کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن عاتکہ لیلیٰ اور محمد حارث نے حاصل کی اور تیسری پوزیشن لینے والی ایمن طارق نے 1111 نمبر حاصل کیے۔

بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نتائج کو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا۔ اس موقع پر کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد بھی دی گئی۔

Related Posts