اتوار 7 ستمبر 2025 کو مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ 10 گرام سونا 3لاکھ 23ہزار 988روپے کی نئی بلند ترین سطح پر موجود ہے، یہ نرخ کل سہہ پہر 3 بجے تک کارآمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گا۔
صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1200روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر موجود ہے۔
مقامی مارکیٹس میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 1029روپے بڑھ کر 3لاکھ 23ہزار 988روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 ہزار 552 ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








