پی ٹی آئی کارکنوں کی دعائیں قبول! عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

PTI founder, Bushra Bibi granted extension in interim bail
ONLINE

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج محمد افضل مجوکا نے دونوں رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع کر دی، جن مقدمات میں یہ توسیع دی گئی ان میں 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل اور احتجاجی مظاہروں کے مقدمات شامل ہیں۔

اسی طرح بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عبوری ضمانت بھی 7 اکتوبر تک بڑھا دی گئی تاہم ان کی دیگر ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا۔

عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہ ہو سکے اور جج نے ریمارکس دیے کہ دونوں شخصیات کی درخواستوں پر ایک ہی حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی بانی کے خلاف تھانہ ترنول، کراچی کمپنی، کوہسار سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے القادر ٹرسٹ (190 ملین پاؤنڈ) کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید کی سزائیں اور بھاری جرمانے عائد کیے تھے۔

عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ روپے جبکہ بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی لگایا تھا۔

Related Posts