برٹنی اسپیئرز کی صحت اتنی خراب کیسے ہوگئی کہ زندگی خطرے میں پڑگئی؟ مداحوں میں تشویش کی لہر

تازہ ترین

تازہ ترین

Britney Spears sparks fan concern after revealing painful leg injury in new dance video
ONLINE

امریکی پاپ گلوکارہ اور گرامی ایوارڈ یافتہ برٹنی اسپیئرز کی زندگی ایک بار پھر تشویش کا شکار دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے ان کے قریبی رشتہ دار اور دوست ان کی بگڑتی حالت پر سخت فکر مند ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برٹنی اسپیئرز اس وقت ایک ایسی حویلی میں مقیم ہیں جس کی حالت انتہائی خراب بتائی جا رہی ہے یہاں تک کہ گھر کے مختلف حصے گندگی اور پالتو کتوں کے فضلے سے بھرے ہوئے ہیں۔

43 سالہ برٹنی اسپیئرز کے سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے غیرمعمولی اور پریشان کن پیغامات پہلے ہی مداحوں میں سوالات اٹھا چکے ہیں تاہم اب ان کے اپنے خاندان اور دوست بھی ان کی ذہنی صحت کے حوالے سے کھل کر پریشانی ظاہر کر رہے ہیں۔

 

ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ برٹنی ایک بار پھر نفسیاتی دباؤ کے دور سے گزر رہی ہیں اور یہ صورتحال ان کے لیے نئی نہیں ہے۔ اگرچہ یہ سب کچھ نگرانی میں ہے، لیکن اہل خانہ اس وقت کسی مداخلت کے حق میں نہیں ہیں۔

ایک اور ذریعے نے بتایا کہ برٹنی کے گھر کی حالت ناقابل برداشت ہے، وہ پالتو جانوروں کے بعد صفائی نہیں کرتیں اور نہ ہی کوئی باقاعدہ ملازم روزانہ گھر کی دیکھ بھال کرتا ہے۔

ان کے مطابق برٹنی کی طرزِ زندگی کسی بالغ اور ذمہ دار فرد جیسی نہیں لگتی اور یہی وجہ ہے کہ ان کے قریبی لوگ ان کے مستقبل سے متعلق سخت خوفزدہ ہیں۔

یہ صورت حال ایسے وقت سامنے آئی ہے جب چند ہفتے قبل برٹنی اسپیئرز نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ عجیب و غریب ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ اپنے بے ترتیبی سے بھرے مکان میں رقص کر رہی تھیں اور فرش پر واضح طور پر گندگی دکھائی دے رہی تھی۔

Related Posts