نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 1 روپے 79 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے۔
یہ ریلیف ستمبر 2025 میں جاری ہونے والے بجلی کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2025 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں یہ کمی کے-الیکٹرک اور ڈسکوز (ڈسٹری بیوشن کمپنیوں) کے صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کے ایڈجسٹمنٹ کے لیے فی یونٹ 1 روپے 69 پیسے کمی کی درخواست کی تھی۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں یہ کمی صارفین کو تقریباً 24.5 ارب روپے کا ریلیف فراہم کرے گی۔
گزشتہ ماہ نیپرا نے اپریل تا جون 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 1 روپے 89 پیسے کمی کی منظوری دی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








