پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار، اس کا فائدہ اور فیچر کیا ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے شاہکار گاڑی تیار کرلی گئی ہے۔

 ڈی آئی جی ٹریفک لاہور وقاص نذیر نے اس گاڑی کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار کی گئی ہے جو لاہور سمیت پنجاب بھر کے لئے متعارف کرائی گئی ہے۔

یہ گاڑی جدید کیمروں اور سنسرز سے لیس ہے۔ اس کے اندر ایک فیشل ریگنائزیشن کیمرہ اور 4 کیمرے باہر نصب کئے گئے ہیں۔

گاڑی کے اندر ٹیب فنگرز پرنٹ کے لئے بائیو میٹرک مشین بھی نصب ہے۔ گاڑی میں بیٹھتے ہی ٹیسٹ کے حوالے سے متعلقہ ہدایات کے لئے آٹومیٹڈ فیچر بھی دستیاب ہوگا۔

ٹیسٹ کےلئے کاونٹ ڈاون ٹائمر، ہینڈ بریک اینڈ سیٹ بیلٹ کنفگریشن بھی ہے۔ مزید برآں ایک سے زائد مرتبہ ریورس گئیر استعمال کرنے پر گاڑی امیدوار کو فیل ڈیکلئیر کردے گی۔

ٹیسٹ کا رزلٹ خودکارسسٹم کے تحت آٹومیٹکلی اپڈیٹ ہوگا۔ آے آئی بیسڈ گاڑی پہلی دفعہ لاہور میں استعمال کی جائے گی اسکے بعد دیگر شہروں میں بھجوائی جائےگی۔ اے آئی بیسڈ گاڑی ٹریفک پولیس نے اپنی مددآپ کے تحت تیار کی ہے۔

Related Posts